سری لنکن کرکٹ ٹیم 30 مئی کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کر ے گی
ٹرینیڈاڈ (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم 30 مئی کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی۔ آئی لینڈرز دنیش چندیمل کی قیادت میں جیت کا عزم لئے کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے، سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جون تک پورٹ آف سپین، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 جون سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔