وزیراعظم تمام سرکاری ملازمین کو 3 اضافی تنخواہیں دینے کا اعلان کریں: رانا الطاف
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا تمام وفاقی ملازمین کو تین ماہ کی اضافی تنخواہ دینا احسن اقدام ہے کیونکہ سرکاری ملازمین ہوشربا مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں ریاست کا درجہ ماں کے جیسا ہوتا ہے اور کوئی ماں بچوں میں تفریق پیدا نہیں کرتی۔ وزیراعظم خود کو پورے ملک کا وزیراعظم سمجھتے ہوئے پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے اس تین ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرنا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کم و بیش 30 لاکھ سرکاری ملازمین ملک کے استحکام اور ترقی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں پھر اضافی تنخواہوں کا اعلان صرف وفاقی ملازمین کے لئے ہی کیوں؟ وفاقی اور صوبائی ملازمین کی تفریق کسی صورت قبول نہیں لہٰذا وزیراعظم فوری طور پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے ہی کیوں؟ وفاقی اور صوبائی ملازمین کی تفریق کسی صورت قبول نہیں لہٰذا وزیراعظم فوری طور پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو تین اضافی تنخواہیں دینے کا اعلان کریں ورنہ آئندہ الیکشن میں خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہیں کیونکہ 30 لاکھ ملازمین تقریباً ڈیڑھ کروڑ ووٹ رکھتے ہیں۔