بیوٹیشن صوفیہ ہمانی کا عامر خان سے تعلق کا دعویٰ
ملتان(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان ایک اور سکینڈل کی زد میں بائیس سالہ بیوٹیشن صوفیہ ہمانی نے تعلق کا دعویٰ کر دیا، باکسر عامر خان کا اور سکینڈل سامنے آ گیا، ایک برطانوی اخبار نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔بیوٹیشن صوفیہ ہمانی نے ایک اخبار کو بتایا کہ عامر خان نے انہیں دھوکا دیا، عامر کے ساتھ ان کی لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقات ہوئی، یہ ملاقات عامرخان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17روز بعد ہوئی، صوفیہ کا کہنا ہے عامر نے انہیں بتایا کہ ان کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوچکی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کی اپنی اہلیہ فرال کے ساتھ ایک تصویر دیکھ کر انہیں معلوم ہوا کہ عامر کی شادی برقرار ہے۔صوفیہ نے اخبار کو بتایا کہ انہوں نے عامر کو میسج کیا کہ وہ فرالی کیبارے میں جان چکی ہیں، اخبار کا کہنا ہے عامر چوبیس اپریل کو بیٹی کے والد بنے اور انکی صوفیہ سے ملاقات گیارہ مئی کو ہوئی۔