نواز شریف الزامات لگا کر سزا سے نہیں بچ سکتے: ملک مشتاق احمد اعوان
فیروز والہ (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ملک مشتاق احمد اعوان نے کہاہے کہ نوازشریف واضح کریں کہ وہ کس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ملکی سالمیت کے خلاف بیان دے کر اور نریندرمودی سرکار کوخوش کرکے وہ کرپشن کے کیسوں میں سزائوں سے نہیں بچ سکتے وہ منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ احد چیمہ کے ہمراہ گرفتار ہونے والے سابق چیف انجینئر اسرار سعید اورڈائریکٹر ایل ڈی اے عارف مجید کے وعدہ معاف گواہ بن جانے کے بعد پنجاب میںہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو دلفریب نعروں کی طرف لگا کر 5 سال کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔