کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن انتخابات جیتے گی: پیر اشرف رسول
فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات جیتے گی۔ ان خیالات کا اظہار ونڈالہ دیال شاہ اور سیکھم اور دیگر مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی اور عوام کی خوشی کا ایجنڈا آگے بڑھایا ہے۔