نوجوان نے چھوٹی سی کار کو تیز رفتار سواری میں تبدیل کر دیا
لندن (نیٹ نیوز)یوں تو آپ نے کئی جدید اور بیش قیمتی ایڈ وانس گاڑیاں دیکھی ہوں گی تاہم ننھی باربی کار وہ بھی اتنی تیز رفتار شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔گرائینڈ ہارڈپلمبنگ کمپنی کے ما ہر نوجوان نے ایسی کاریگری دکھائی کہ چھوٹی سی کار کو تیز رفتار سواری میں تبدیل کر دیا جو240ccانجن سے مزین کی گئی ہے اور0سے60رفتار تک صرف9.4سیکنڈز میں پہنچ جاتی ہے ۔