برطانیہ: پی آئی اے کے دو مسافروں کی درخواست ضمانت مسترد، پولیس کے حوالے
برطانیہ: پی آئی اے کے دو مسافروں کی درخواست ضمانت مسترد، پولیس کے حوالے
لندن (اے پی اے) قومی ایئرلائن کی پرواز میں دھمکی دینے پر حراست میں لئے گئے دو افراد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ برطانیہ کی مقامی عدالت نے پی آئی اے کی پرواز سے حراست میں لئے گئے طیب سبحانی اور محمد صفدر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر کے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ دونوں مسافروں پر لاہور سے مانچسٹر کی پرواز کے دوران طیارے کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے کا الزام تھا تاہم ملزمان نے اِلزامات کو مسترد کرتے ہوئے ا±نہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ چیمسفرڈ میں مجسٹریٹ کی عدالت نے دو افراد کی پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام کے تحت ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ یہ دونوں افراد پاکستانی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام کے تحت پیر کو چیمسفرڈ میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ چیمسفرڈ میں مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں پانچ اگست تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ان دونوں افراد کو آئندہ پیشی کے موقع پر چیمسفرڈ کی کراو¿ن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
مسافر / ضمانت مسترد