ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنا نوازشریف کیلئے امتحان ہو گا : شیخ رشید
ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنا نوازشریف کیلئے امتحان ہو گا : شیخ رشید
لاہور (خصوصی رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی منتخب وزیراعظم نے آج تک اپنی پانچ سالہ معیاد پوری نہیں کی۔ نوازشریف انتہائی نامساعد حالات میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھال رہے ہیں، ملک اور عوام کو بحرانوں سے نکال لے جانا ان کا ایک امتحان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آنے والے پانچ سال پاکستان کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔ نئے حکمرانوں نے دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا تو ان سمیت تمام لوگ بہت خسارے میں رہیں گے۔
شیخ رشید