متروکہ وقف بورڈ میں اربوں کی کرپشن، ایف آئی اے کو مطلوب دو افراد کے ایڈریس جعلی نکلے
متروکہ وقف بورڈ میں اربوں کی کرپشن، ایف آئی اے کو مطلوب دو افراد کے ایڈریس جعلی نکلے
لاہور (خبرنگار) متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں کی کرپشن کے الزام میں ایف آئی اے کو مطلوب دو اہم کرداروں کے گھروں اور دفاتر کے پتے جعلی نکلے۔ ایف آئی اے کے تفتیش کار ان پتوں پر پہنچے تو وہاں برسوں سے دوسرے لوگ رہائش پذیر نکلے۔ ہائی لینڈ لیونگ کانسیپٹ فرم کے چیف ایگزیکٹو شرجیل شاہ محمد کے رہائشی پتے 232 آر بلاک ڈی ایچ اے لاہور اور دفتر کے پتے 5اے فضل الٰہی روڈ رحمان پورہ میں نہ رہائش نکلی اور نہ دفتر نکلا جبکہ علیزیم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو وسیم افضل کے رہائش کے پتے 9جسٹس شریف پارک سمن آباد اور دفتر کے پتے 9۔ کینٹ پلازہ طفیل روڈ لاہور کینٹ پر ان کی رہائش اور دفتر نکلا۔
پتے جعلی