لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمدنہ کرنے پر 4 گرڈ سٹیشنوں کے انچارج معطل، انکوائری کا حکم
لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمدنہ کرنے پر 4 گرڈ سٹیشنوں کے انچارج معطل، انکوائری کا حکم
لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو نے لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد نہ کرنے پر 4 گرڈ سٹیشن کے انچارج کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیدیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد سلیم کے نوٹس میں آیا تھا کہ انچارج گرڈ لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل نہیں کرتے جس پر گذشتہ روز انہوں نے گرڈ سٹیشن اور پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد نہ کرنیوالے 4 انچارج گرڈ سٹیشن جس میں نیو رائے ونڈ گرڈ مظفر علی، چک 65گرڈ سٹیشن میر اقبال سعید، واربرٹن گرڈ سٹیشن عابد حسین، اولڈ رائیونڈ میاں منیر شامل تھے۔
انچارج معطل