65ہزار ناکارہ سی ڈیز سے تخلیق کردہ آرٹ کا دلکش شاہکار
پیرس (نوائے وقت نیوز) ایک فرانسیسی آرٹسٹ نے ناکارہ اور استعما ل شدہ سی ڈیزکو دوبارہ سے کا ر آمد بناتے ہو ئے آرٹ کا ایک دلکش شاہکار تخلیق کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ایک عمارت کے داخلی راستے میں تیارکر دہ اس آرٹ کے نمونے کو 65ہزار ناکارہ سی ڈیز سے بنایا گیا ہے جنہیں ایک کپڑے کے اوپر ترتیب سے لگا کر پہاڑ نما فن پارے کی شکل دی گئی ہے جو لائٹس اور سورج کی روشنی میں مزید دلکش منظر پیش کر تا ہے۔