افغانستان میں امریکی فوج کا طویل المدت قیام ناگزیر ہے:سابق امریکی کمانڈر
واشنگٹن،کابل(آن لائن)افغانستان میں اتحادی فوج کے سابق کمانڈر جنرل ریٹائرڈ جان ایلن نے افغان فورسز کے ذریعے کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں تاہم جنگ زدہ ملک میں غیر ملکی افواج طویل مدت تک موجودگی کی ضرورت برقرار ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل جان ایلن نے کہا کہ شیڈول کے مطابق 2014 ءمیں افغان جنگ ختم ہو جائے گی تاہم امریکی افواج کی ایک محدود تک کا افغانستان میں طویل المدت تک قیام ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ افغان سکیورٹی فورسز کے ذریعے کافی کامیابی حاصل ہو رہی ہیں تاہم سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لئے غیر ملکی افواج کے قیام ناگزیر ہے۔