پٹرول ڈیڑھ روپے مہنگا ڈیزل 2 روپے سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودبدل کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول ڈیڑھ روپے مہنگا جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 15 پیسے سستا، لائٹ ڈیزل پر 5 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ ایچ او بی بی کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا گیا ہے۔ قیمتوں میں رودبدل کی حتمی سمری 30 مئی کو وزارت پٹرولیم بھیجی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔