میری ایک گزارش ہے کہ
محترم نظامی صاحب! السلام علیکم! میری ایک گزارش ہے کہ آج جب ”یوم تکبیر“ کے موقع پر ایوان کارکنان میں میاں نواز شریف تشریف لائیں تو آپ ایک اعلان فرما دیں کہ پاکستان میں تمام چھوٹی بڑی مسلم لیگیں توڑ کر دوبارہ قائداعظم کی (اصل) مسلم لیگ بنائی جارہی ہے جس کا نام صرف ”مسلم لیگ“ ہوگا۔ تمام مسلم لیگی جماعتیں قائداعظم کی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر یہ عہد کریں کہ وہ مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوکر پاکستان کو قائداعظمؒ کا پاکستان بنائیں گی۔ میاں نواز شریف کو خدا نے تاریخ کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔ نوازش: دعاگو طیبہ ضیاء
نوٹ:- یہ ہم بار بار لکھ رہے ہیں (ادارہ)