بحرین: پاکستانی شہری کے قتل کے 14 ملزموں کو 15سال کی سزا برقرار
بحرین: پاکستانی شہری کے قتل کے 14 ملزموں کو 15سال کی سزا برقرار
دبئی (اے ایف پی) منامہ میں بحرین کی ایک اعلیٰ عدالت نے ایک پاکستانی شہری کے قتل کے الزام میں 14 بحرینی باشندوں کو سنائی گئی 15سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ان 14 مجرموں کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔ اور انہوں نے 2011ءمیں ملک میں ہنگاموں کے دوران پاکستانی شہری کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ عدالت میں 12ملزم موجود تھے جبکہ دو پر ان کی غیرحاضری میں مقدمہ چلایا گیا۔ ایک نیم فوجی عدالت نے ملک میں ہنگامی حالت کے دوران 2011ءمیں ان ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے اپیل کورٹ نے گذشتہ سال دسمبر میں کم کر کے 15سال کر دیا تھا جسے اب اعلیٰ عدالت نے بھی برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 2011ءمیں ان ہنگاموں کے دوران 80 افراد مارے گئے تھے۔
سزا برقرار