نوشہرہ ورکاں: سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، صارفین پریشانی کا شکار

Mar 28, 2025

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،سوئی گیس صارفین مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں ہوشربا مہنگائی میں سوئی گیس کی سہولت کی بندش کے باعث صارفین مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں رمضان المبارک میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بعض علاقوں میں سحری کے وقت گیس ناپید ہوتی ہے ۔

مزیدخبریں