لاڑکانہ، عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی

Mar 28, 2025

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اعجاز حسین سرہیو کی سربراہی میں عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی، اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لاڑکانہ سکھر روٹ پر چلنے والی 31 چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور مسافروں سے کرایوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی اس دوران سیکرٹری نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیے گئے 7 ہزار 200 روپے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کردیا، اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اعجاز حسین سرہیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر لاڑکانہ سکھر روٹ پر چلنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کا مقصد سفر کرنے والے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں