حکومت نے ایس ایم ایز میں خواتین کی شمولیت کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے، اکرم فرید 

Mar 28, 2025

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سینٹرل ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان میاں اکرم فرید نے پاکستانی خواتین کی ملکی کاروباری سرگرمیوں میں فعال حصہ لینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آبادی کا تقریبا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ہمیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تاکہ یہ ملکی معیشت کے استحکام میں مزید تندہی سے حصہ لیں حکومت نے ایس ایم ایز میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں  یہ بات انھوں نے  اسلام  آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی طرف سے منعقد افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے  چیمبر کی کارکردگی پیش کی مہمان خصوصی سابق  وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے ویمن چیمبر کی کارکردگی  پر مسرت کا اظہار کرتے ہے کہا کہ  مجھے فخر ہے کہ میں اس چیمبر کا حصہ ہوں تقریب میں اسلام آبادویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی سینئر نائب صدر شمائلہ ناز، نائب صدر رابعہ فرحان ،  سابق صدر نائمہ انصاری و  دیگر  اعلی عہدیداران  اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

مزیدخبریں