عالمی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

Mar 28, 2025

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں پام آئی کی قیمت میں تیزی ہونے لگی۔ ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھا گیا۔ جو ڈالیان مارکیٹ میں مضبوطی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوا کیونکہ چین نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ کے باعث پام آئل کی جانب رجحان بڑھا لیا ہے۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جون کی ترسیل کے لیے بنچ مارک پام آئل کا معاہدہ 18 رنگٹ یا 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 4,277 رنگٹ (965.90 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں