لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے رواں سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبانی کرے گا۔ زمبابو ے ‘جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 28جون سے شروع ہوگی اور گیارہ اگست تک جاری رہے گی ۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور مکونی نے کہا کہ زمبابوے دسمبر 2017ء کے بعد سے پہلی بار جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ زمبابوے اگست2014ء کے بعد سے پہلی بار ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کر رہا ہے ۔ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 28جون سے شروع ہوگی ۔ دوسر ا ٹیسٹ میچ چھ جولائی سے شروع ہوگا۔
زمبابوے رواں سال جنوبی افریقہ ‘نیوزی لینڈ ٹیموں کی میزبانی کریگا
Mar 28, 2025