
صوبہ خیبر پختونخوا کے اہم شہر ایبٹ آباد میں کھدائی کے دوران کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 2 محنت کش مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شیروان کے علاقے بانڈی نکڑا میں پیش آیا۔بانڈی نکڑا میں سوپ اسٹون مائن بیٹھنے کے نتیجے میں مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے 2 جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی .جس کے نتیجے میں تین جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے ڈی آئی خان کے علاقے کھوٹی میں پولیس چیک پوسٹ پر7 روز قبل فائرنگ کردی، اطلاع ملنے پرسکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کر دیا۔