چین اور امریکہ کے درمیان خطرناک سرد جنگ شروع ہو سکتی، ہنری کسنجر

Mar 28, 2023

نیویارک (اے پی پی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے چین اور امریکہ کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دنیا میں دوسری سرد جنگ شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کیا ہے ۔ ہسپانوی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکہ او ر چین کے درمیان ایک نئی سرد جنگ شروع ہوسکتی ہے یہ دوسری سرد جنگ پہلی سے بھی زیادہ خطرناک ہوگی۔ سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا دونوں ملکوں کے پاس ایک جیسے معاشی وسائل ہیں جو پہلی سرد جنگ کے دوران نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ دو بڑی اقتصادی طاقتیں اب حریفوں میں بدل چکی ہیں۔واضح رہے کہ ہنری کسنجر نے اس سے قبل بھی چین امریکی تنازع کی سنگینی کے متعلق خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ تنازع انسانیت کو درپیش سب سے بڑے چیلنج میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
 سابق امریکی وزیر خارجہ

مزیدخبریں