
سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیر کر پاکستان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔ گزشتہ دو میچز کی اس مرتبہ بھی پاکستانی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا، 3 کے مجموعے پر ایک رن بنانے والے محمد حارث آؤٹ ہوگئے، انہیں مجیب الرحمان نے آؤٹ کیا۔ اوپنر صائم ایوب کے ہمراہ طیب طاہر نے 25 رنز کا اضافہ کیا، جہاں وہ محمد نبی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، طیب طاہر نے 10 رنز بنائے۔