صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے آج پمز ہسپتال اسلام آباد میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن مرکزکادورہ کیااور وہاں انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پمز میں آئسولیشن مرکز کے کمروں کی تعداد دس سے بڑھا کر تیس کردی گئی ہے جبکہ دوسری سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے ۔ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ڈاکٹرظفرمرزا نے کہاکہ اس وبا کے موثرکام اور حکومت کے تعاون سے جیتی جاسکتی ہے۔انہوں نے طبی عملے کو یقین دلایا کہ ان کے ذاتی تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام کیاجائیگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024