ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کےباعث خیبر پختونخوا میں متعدد مقامات پر مکان کی چھت گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی موسم ابر آلود ہے، تاہم سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔آزاد کشمیر میں مظفر آباد سمیت متعدد مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہورہی ہے جبکہ وادی لیپا میں2 دن سے مسلسل بارش اور برف باری سے وادی کا زمینی رابطہ دارالحکومت مظفر آباد سے کٹ گیا ہے ۔برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے موجی شیر گلی روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ، جبکہ سبزی کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے۔دیر بالا ، باجوڑ میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے ۔ لوئر دیرمیں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب گھرکی چھت گرنے سے2 بچیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024