زرعی منڈیاں معمول کے مطابق اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں، وقار حسین
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت ایمرجنسی صورتحال میں زرعی منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوںکی فراہمی یقینی بنارہا ہے یہ بات اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے صوبہ بھر میں زرعی منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میںڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)ڈاکٹر انجم علی ،چیف پلاننگ اینڈ ایلیویشن سیل رانا محموداور ڈائریکٹر مارکیٹنگ (ای اینڈ ایم ) لیاقت علی رضا سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ)پنجاب وقار حسین نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی صورتحال میں زرعی منڈیاں معمول پر مقرر کردہ احتیاطی تدابیرکے مطابق اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔زرعی منڈیوں سے عوام کو پھلوں، سبزیات اور دالوں وغیرہ کی معمول کے مطابق فراہمی جاری ہے۔ اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ)پنجابب وقار حسین نے یہ بھی بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی منڈیوں میں عوام النّاس کی آگاہی کیلئے کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر بارے بینرز،فلیکسیز وغیرہ بھی آویزاں کئے ہیںتاکہ زرعی منڈیوں میں آنے والے افراد ان پر عمل کر سکیں ۔مزید براں زرعی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔حاضر ڈیوٹی عملہ اور عوام کو ہاتھ دھونے کیلئے صاف پانی،صابن اور دیگر اشیاء بھی مہیا کی گئی ہیں ۔ زرعی منڈیوں میں متعین عملے کو ان جاری کردہ ایس او پی ایز پر کاربند رہنے کی ہدایات بھی کیں اور عوام النّاس سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔زرعی منڈیوں میں مقرر کردہ عملہ عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔