سالڈ ویسٹ ایسوسی ایشن کی حکومت کو کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی پیش کش
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سالڈ ویسٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث ملک کی موجودہ صورتحال پر غور وخوض کیلئے ہیڈ آفس میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ جمال اصغر بھٹی، چیئرمین نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس، جوسندھ، پنجاب ،بلوچستان اور کے پی کے سے نمائندوں کے ساتھ بلایا گیا تھا سے اپنے خطاب میں کہا ’’ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کی اصل وجہ حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کا فقدان ہے ‘‘ایگزیکٹو کمیٹی نے ملک بھر اور خاص طور پر ایسے دور دراز علاقوں اور قصبوں میں جہاں مقامی میونسپلٹی کی کم استعداد کار کی وجہ سے ویسٹ منیجمنٹ سروسز کا فقدان ہے وہاں سپرے ، فیومی گیشن اور صاف ستھرائی کی مہموں میں حکومت کو رضا کارانہ طور پر ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے ۔جمال اصغر بھٹی نے کہا ’’ ہم کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں متعلقہ مقامی حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ ریجنل چیئرمین سندھ عاطف جاوید، ریجنل چیئرمین پنجاب ظفر اقبال، ریجنل چیئرمین کے پی کے طاہر محمود، ریجنل چیئرمین بلوچستان ہاشم خان اور ریجنل چیئرمین آزاد کشمیر نوید میر نے اجلاس میں شرکت کی۔