کرونا آئسولیشن؛ ببن ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنیوالے بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن میں ہیں اور انہوں نے خود کو مصروف رکھنے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔جارح مزاج بلے باز ببن ڈنک آن لائن کوچنگ کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آن لائن کوچنگ سے وقت بھی کٹ جاتا ہے اور دوسروں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، کرونا عالمی وبا ہے ، ہمیں موجودہ صورت حال سے نکلنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان تمام لوگوں پر اعتماد کرنا ہے جو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ مرض اب شدت اختیار کرتاجارہے، پاکستان سے واپسی پر 9 روز ہوچکے ہیں، چند دن مزید تنہائی میں رہ کر خود اور دوسروں کو محفوظ بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔