نوازشریف کو وزیراعظم اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات کا علم نہیں تھا: طلال چوہدری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کے حوالے سے نواز شریف سمیت پارٹی کی سینیئر قیادت کو علم نہیں تھا۔ پاکستان میں اس وقت سنجرانی کم اور میں ہوں نواز کہنے والے زیادہ ہیں۔ ملک میں ایسی سوچ رکھنے والے لوگ ہیں جنہیں سنجرانی ہی بھاتا ہے۔ ان لوگوں کو حقیقی قیادت چھبتی ہے۔ آج ایک دفع پھر بلوچستان کے نام پر نئی سیاسی جماعت بنائی جا رہی ہے۔ بلوچستان جسے امن اور استحکام کی ضرورت اس کے نام پر منفی سیاست کی جا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہت مشکل سے امن قائم کیا۔ دو ہزار اٹھار ہ میں لا وارث سیاسی جماعتوں کا برا حال ہوگا۔ الیکشن لیٹ ہونے سے ن لیگ یا سیاست دانوں کا نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان ہوگا۔