پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عدلیہ پر لیگیوں کی مسلسل تنقید کے باوجود چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے بڑے پن کاثبوت دیا،نوازشریف قانون کی رو سے مائنس ہوچکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عدلیہ پر لیگیوں کی مسلسل تنقید کے باوجود چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم اورچیف جسٹس کی ملاقات پر کئی سوالات اٹھا تے ہوئے کہا کہ بات آخر ایسی کیا تھی؟راز داری کون سی تھی؟بغیر پروٹوکول، بغیرعملے کے جانے کی ضرورت کیوں آن پڑی؟انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور نون لیگ نے بڑا یوٹرن لیا ہے،آج پاکستان میں کسی نئے این آر او کی گنجائش نہیں،نوازشریف قانون کی رو سے مائنس ہوچکے ہیں، نون لیگ میں بہت سے لوگ اہل ہیں ،انہیں موقع ملناچاہئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں وزیراعظم نہیں تو وہ اپنے عہدے سے ناانصافی کررہے ہیں،وزارت عظمی کسی شخصیت کا نام نہیں نوازشریف کو آگے بڑھنا چاہئے تھا، انہیں دوسروں کو موقع دینا چاہیے تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024