یوفون بلوچستان فٹبال کپ، افغان کلب چمن اور بلوچ نوشکی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کوئٹہ، (سپورٹس ڈیسک ) یوفون بلوچستان فٹبال کپ 2018 کے کوارٹر فائنلز ریلوے گرائونڈ کوئٹہ میں کھیلے گئے ۔ پہلے کوارٹر فائنل میں بلوچستان فٹبال کلب نے خضدار کے خدائی داد قلندرانی فٹبال کلب کو یکطرفہ مقابلے میں 4 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے محمد خلیل نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ یونس نے ایک گول اسکور کیا۔خدائی داد قلندرانی فٹبال کلب کا واحد گول محمد فضل نے اسکور کیا۔ دوسرا کوارٹر فائنل افغان فٹبال کلب چمن اور آزاد بلوچ فٹبال کلب نوشکی کے درمیان کھیلا گیا ۔ اس مقابلے میں فغان فٹبال کلب چمن نے دلچسپ مقابلے کے بعد آزاد بلوچ فٹبال کلب نوشکی کو 1-0 سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول موسیٰ کلیم نے اسکور کیا۔اس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنلز 28 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 29 مارچ کو ریلوے گراؤنڈ کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔