سی ڈی اے نے 3 ارب سے زائد مالیت کے کمرشل پلاٹ نیلام کر دیئے
اسلام آباد ( وقائع نگار) سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں میں کمرشل پلاٹوں کی تین روزہ نیلامی کے پہلے روز 3 ارب 63 کروڑما لیت سے زائد کے 11کمرشل پلاٹ نیلام کئے گئے۔ یہ نیلامی29 مارچ تک جاری رہے گی جس میں باقی ماندہ دنوں میںکمرشل پلاٹ نیلام کیے جائیں گے۔ نیلامی کے پہلے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے بھر پور جوش و خروش کے ساتھ نیلامی میں حصہ لیا اور بولی دے کر اپنی پسند کے پلاٹ حاصل کیے۔تین روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ کی منظوری سے بنائی جانے والی11 کمیٹی کر رہی ہے جس کی سربراہی سی ڈی اے کے ممبرفنانس ڈاکٹر فہد ہارون عزیز کر رہے ہیں اور باقی ممبران میںممبر اسٹیٹ خوشحال خان، ڈپٹی ڈی جی (اسٹیٹ)، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لائ، ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر II- ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹII- اور ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس) شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی نیلام کیے جانے والے پلاٹوں کی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی جس کی حتمی منظوری سی ڈی اے بورڈ دے گا۔چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ نے شاندار نیلامی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پہلے روز اتنی تعداد میں پلاٹوں کی نیلامی میں کاروباری طبقے کی طرف سے ادارے پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور سی ڈی اے بھی سیکٹروں کی ڈیویلپمنٹ اور شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔نیلا می کے پہلے روز سیکٹرF-10/3 کا 166.66مربع گز سائز کاپلاٹ نمبر07 کلاس تھری شاپنگ سینٹر 765,000/-روپے فی مربع گز، سیکٹر F-10/4 کا پلاٹ نمبر3-H سائز 133.33 مربع گز 817,000/- روپے فی مربع گز ، سیکٹر F-11/1 میں پلاٹ نمبر1-N سائز 133.33 مربع گز 560,000/- فی مربع گز کے حساب سے نیلام ہوئے جبکہ سیکٹر F-11/1 کا ہی پلاٹ نمبر1-O کلاس تھری شاپنگ سینٹر سائز 200 مربع گز710,000/- روپے فی مربع گز اور سیکٹر F-8/4کا پلاٹ نمبر05 سائز160 مربع گز916,000/- فی مربع گز کے حساب سے نیلام ہوا۔اسی طرح سیکٹرF-6/2 کا پلاٹ نمبر11 ،سائز 160 مربع گز 800,000/- روپے فی مربع گز اور پلاٹ نمبر63-C بلیو ایریا F-7/ کا پلاٹ برائے فلنگ سٹیشن سائز 16666.66 مربع گز 400,000/- فی مربع گز کے حساب سے نیلام ہوا۔ اسی طرح پلاٹ نمبر20 ،سیکٹرD-12سائز711.11 مربع گز 414,000/- روپے فی مربع گزجبکہ اسی سیکٹر کا پلاٹ نمبر20-A اسی سائزمیں 454,000/- روپے فی مربع گز کے حساب سے فروخت ہوا۔I-8 مرکز کا پلاٹ نمبر30 ، سائز 1111.11 مربع گز 770,000/- روپے فی مربع گز اور اسی مرکز کا پلاٹ نمبر31 سائز1066.66 مربع گز 716,000/- روپے فی مربع گز فروخت ہوا۔ کمرشل پلا ٹوں کا نیلام 29مارچ 2018تک جاری رہے گا جس میں سیکٹرD-12 کے کلاس III- شاپنگ سینٹرز، ایف11- اور G-11 کے کمرشل پلاٹوں کے علاوہ مرکزI-8 اورسیکٹر I-14 کے کمرشل پلاٹوں کے ساتھ ساتھ سیکٹر I-10کے انڈسٹریل پلاٹ بھی نیلام کئے جائیں گے۔