نسٹ میں ایف آئی سی ایس 18 کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر
اسلام آباد(27مارچ2018): طلباء کے ٹیکنالوجی پر بنیاد کردہ آئیڈیاز کی کمرشلائزیشن کیلئے پلیٹ فارم ایف آئی سی ایس، 18نسٹ میں گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ کے قابل عمل ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ایف آئی سی ایس، 18کو 318پراجیکٹ انٹریز موصول ہوئیں جو 18اداروں کی جانب سے بھیجی گئیں جن میں سے 106دوسرے مرحلے تک پہنچ سکیں جہاں ٹیمیں اپنے پراجیکٹ انڈسٹری کے ججز کو پیش کرتے ہیں اور تیسرے مرحلے کیلئے مقابلہ کرتے ہیں جو اس سال کے آخر میں منعقد ہوگا۔جناب عامر ہاشمی چیف سٹرٹیجی آفیسر نسٹ سیکرٹری جنرل نسٹ کارپوریٹایڈوائزری کونسل نے مہمانوں اور ججز کو خوش آمدید کہا ، جناب عاطف رئیس خان سی ای او LMKTاینڈ LMKRمہمان خصوصی تھے جنہوں نے طلبہ کی پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے تکنیکی مداخلت کے ذریعے حل پیش کرنے پر تعریف کی۔