گکھڑ: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نائب امیر جماعت اسلامی راہوالی جاں بحق ، بیٹی زخمی
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ موقع پر جاں بحق، بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور فرار، مقدمہ درج کرلیا۔ جماعت اسلامی راہوالی کے نائب امیر مشتاق چیمہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بلال ٹائون اپنی رہائش گاہ پر جانے کیلئے جی ٹی روڈ پر آ رہے تھے کہ جیزان ہسپتال کے نزدیک مزدا ٹرک نمبری LES-3326 جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے عقب سے ٹکر مار دی جس سے مشتاق چیمہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ انکی بیٹی شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال گوجرانوالہ داخل کروا دیا۔ نامعلوم ڈرائیورفرار ہو گیا پولیس تھانہ کینٹ نے ٹرک قبضہ میں لیکر حادثہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔