پرس چھیننے کی کوشش‘ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر خاتون ٹیچر کو گولی مار کر قتل کر دیا
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی کی واردات میں سکول ٹیچر قتل ہوگئی ڈاکو یونیورسٹی طالبہ کو بھی لوٹ کر فرار چوری کی وارداتوں میں بھی شہری لٹ گئے تھانہ رتہ امرال کے علاقے بورنگ روڈ پر سٹریٹ کرائم کی واردات میں سکول ٹیچر کو قتل کردیا گیا طارق کریم خان نے پولیسکو بتایا کہ میری ہمشیرہ نازیہ کریم زوجہ شاہنوازجو قائد اعظم پبلک سکول ریلوے سکیم7 راولپنڈی میں ٹیچر تھی میں صبح ساڑھے سات بجے ہمشیرہ کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا جب گلی نمبر15 کے موڑ پر پہنچے تو شلوار قمیض میں ملبوس دو نامعلوم نوجوان سامنے آگئے جنہوں نے ہمشیرہ سے پرس چھینا تو مذاحمت پر ایک نے پستول سے سیدھا فائر میری ہمشیرہ پر کردیا جو ہمشیرہ کو سامنے بائیں جانب چھاتی پر لگا میری ہمشیرہ شدید مضروب ہوکر گرگئی ملزمان فرار ہوگئے میں ہمشیرہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی اس واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی جبکہ ہسپتال کے سامنے مقتولہ کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ایس ایچ او زمان رضاء نے کہا کہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے پولیس نے زیر دفعات 302 ،397 ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے دریں اثناء تھانہ سول لائن کو شہبازاحمد ملک نے بتایا کہ میری کیری نمبرFS - 4398 چوری ہوگئی تھانہ رتہ امرال کو عروج شائستہ نے بتایا کہ میں گھر سے یونیورسٹی جانے لگی تو ایک لڑکا مجھ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا جس میں ڈیڑھ ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون اور یونیورسٹی کارڈ تھے تھانہ سٹی کو محمد سعد نے بتایا کہ میرا کیری ڈبہ نمبرVU - 391 چوری ہوگیاتھانہ صادق آباد کو اشتیاق نے بتایا کہ مجھے جعلی رجسٹریشن بک والی گاڑی دے کر مجھے 17 لاکھ رووپے سے محروم کردیا گیاہے تھانہ سیکرٹریٹ کو پولیس اہلکارمحمد قذافی نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں میرے اکائونٹ سے رقم نکلوا لی گئی ہے ۔