ایڈیشنل سیشن جج نے بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا سنا دی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی راجہ قمر زمان نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر ملزم محمد اعجاز کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ملک خالد ایڈووکیٹ نے مدعی فریق کی پیروی کی۔ ملزم اعجاز بیوی کو قتل کرنے کے بعد مفرور ہوگیا اور 6سال غائب رہا، پولیس نے بالآخر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم اعجاز کو عمر قید کی سزا سنا دی۔