کیپٹن (ر) صفدر نے پی پی 14 میں یوتھ ونگ کی رکن سازی مہم کا افتتاح کیا یوسی سطح پر تنظیم سازی کرنے کی ہدایت
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ محمد حنیف کی اقامت گاہ پر پی پی 14 کی یوتھ ونگ کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور یوتھ ونگ کی یوسی سطح پر رکن سازی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بعد ازاں یوتھ کنونشن ہال کے باہر رکن سازی مہم کا افتتاح کیا۔ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ڈویژنل کوارڈی نیٹر ملک ابرار احمد، سردار نسیم، راجہ حنیف، سجاد خان اور خواتین ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ حنیف کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔