حنیف عباسی کی یوتھ کنونشن میں عدم شرکت، پولن الرجی سے بچنے کیلئے گزشتہ دو ہفتے سے لاہور میں ہیں، ملک ابرار احمد
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز مسلم لیگی رہنما محمد حنیف عباسی نے منگل کے روز یہاں سکستھ روڈ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کنونشن میں شرکت نہیں کی۔ اس بارے میں قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار احمد نے نوائے وقت کے استفسار پر کہا کہ حنیف عباسی پولن الرجی سے بچنے کیلئے گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے لاہور میں ہیں۔