راولپنڈی میں منگل کی شب ساڑھے نو بجے75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں منگل کی شب ساڑھے نو بجے75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی جس سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہوا اس قدر شدید تھی کہ کئی مقامات پرراہگیر ، سائیکل اور موٹر سائیکل سوار بھی لڑھکنے لگے کئی مقامات پر دکانوں کے ہولڈنگز ، بجلی کے پول اور تار تاراور درخت بھی گر گئے شدید آندھی سے گروغبار فضاء میں چھایا رہا شدید آندھی چلنے سے بازاروں میں خریداری کیلئے موجود لوگ بھی گھروں کو واپس چلے گئے آندھی کے ساتھ تیز بجلی بھی چمکتی رہی وقفے وقفے سے آندھی کا نیا ریلہ بھی چلتا رہا جس سے کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور ریڑھیوں اور ٹھیلوں ر پڑا سامان بھی اڑنتا رہا ۔