رائو انوار کی سکیورٹی اہم‘ بتا نہیں سکتا کہاں رکھا ہے: آئی جی سندھ
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی سکیورٹی اہم ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی ان کی سکیورٹی کا حکم دے رکھا ہے۔ ہم نے رائو انوار کو محفوظ مقام پر رکھا ہوا ہے‘ لیکن یہ نہیں بتاسکتا کہ کہاں رکھا ہے۔ رائو انوار کوگھر پر رکھنے والی بات سنی سنائی ہے۔ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ تھانہ انچارج کی تبدیلی کا معاملہ آئی جی کا نہیں ہوتا۔ 2012ء کی بھرتیوں کا معاملہ سپریم کورٹ نے ختم کردیا ہے جو معاملہ سپریم کورٹ میں ہو اس پر بات نہیں کرسکتا۔