بھارت پاکستان کیخلاف سفارتی جنگ پر سالانہ 2.18ارب ڈالر خرچ کرتا ہے: رپورٹ
اسلام آباد ( انور عباس ، دی نیشن پورٹ) پاکستان کیخلاف سفارتی جنگ پر بھارت سالانہ 2.18 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے جبکہ اسلام آباد نے ہر ایسے محاذ پر دہلی کو منہ توڑ جواب دیا پاکستان غیر ملکی سفارتخانوں پر سالانہ156ملین ڈالر خرچ کر تا ہے جو کہ بھارت کے مقابلے میں نصف رقم بنتی ہے بھارت کے دنیا میں 183مشنز جبکہ پاکستان کے 119ہیں سنگا پور غیر ملکی مشنز پر363ملین ڈالر خرچ کرتا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ میں افسروں سمیت 2468ملازم کام کرتے ہیں ۔562افسروں میں سے 240ہیڈ کوارٹرز جبکہ322بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں تعینات ہیں ۔ اخراجات میں بڑے فرق کے باوجود پاکستان سفارتی محاذوں پر بھارت کا مقابلہ کر رہا ہے اور اسلام آباد کو تنہا کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔