بھارت کے ساتھ امن مذاکرات چاہتے ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
اجمیر (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اجمیر شریف پہنچے۔ سہیل محمود نے درگاہ پر چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے کہا پاکستان بھارت کے درمیان امن اور مذاکرات کے خواہشمند ہیں، حالات بہتر ہوں گے تو عوام کی سطح پر بھی رشتے مضبوط ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی امید اور دعا ہے۔