قصور، ننکانہ، پاکپتن: اوباشوں کی خاتون اور 5 کمسن بچیوں سے زیادتی
قصور +ننکانہ صاحب+بچیکی +پاکپتن + پھلروان (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر اوباشوں نے شادی شدہ خاتون اور کمسن 5لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور کے نواحی علاقہ ٹھٹھی اوتاڑ میں اوباش نے رینالہ خورد کی خاتون کو پولٹری فارم میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رینالہ خورد اوکاڑہ کی اللہ رکھی نے بتایا کہ ملزم افتخار کا میرے خاوند کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا ملزم نے مجھے اپنے پاس بلایا کہا کہ میں کچھ رقم تجھے دیتا ہوں جب میں وہاں پہنچی تو ملزم مجھے اپنے پولٹری فارم پر لے گیا اور گن پوائنٹ پر مجھے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ منڈی فیض آباد میں ملزم افتخار نے چار سالہ کمسن عاصمہ بی بی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ بڑا گھر کے گائوں خانپور سہواں کی 9 سالہ بیٹی اریدہ فاطمہ اور عبدالغفور کی دس سالہ بیٹی سدرہ ٹیوشن پڑھنے گائوں کے سکول ٹیچر عرفان کے گھر گئیں تو ملزم عرفان نے بچیوں کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر پاکپتن کے علاقہ 165ای بی کی دو بہنوں 14سالہ عائشہ اور 9سالہ شانزہ کو ملزم اسلحہ کے زور پر کیری ڈبہ میں اغواء کرکے لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ دریں اثنا پھلروان چوک میں بگڑے ہوئے زمینداروں علیم اور بلال نے محنت کش کے بیٹے علی احمد کو اغواء کرکے اپنے ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش۔ ناکامی پر بچے پر شدید تشدد گرم سلاخوں سے جسم داغتے رہے۔