سپریم کورٹ: منشیات فروشوں کو سزا ‘ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وزارت داخلہ کی اپیل سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ میں بیرون ملک تھائی لینڈ سے منشیات فروشی کے جرم میں41,41سال قید کی سزاء پانے والے5 ملزموں کی پاکستانی قوانین کے مطابق کیس میں سزا ایک سال رہ جانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وزارت داخلہ کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔