پاکستان ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کراچی اورنج نے جیت لی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کراچی اورنج نے جیت لی ۔ چیمپئن شپ میں پانچ ٹیموں نے شرکت کی ۔فائنل میں کراچی اورنج نے کراچی گرین کو 21-15 ,16-21 اور 21-18 سے شکست دی ، تیسری پوزیشن کے میچ میں کراچی بلوز نے کراچی وائٹس کو 21-16 اور 21-18 ہرادیا۔ مہمان خصوصی پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدار سیپاک ٹاکرا کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے بہت محنت کررہے ہیں اور تقریباً ہر ماہ کوئی نہ کوئی ایونٹ کراتے رہتے ہیں۔ سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح سیپاک ٹاکرا کے کھیل کی طرف نوجوانوں کو راغب کرنا ہے۔کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عارف وحید خان نے کہا کہ سیپاک ٹاکرا تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد فرحان کو دیا گیا۔