فیروز والہ: گائے نے ٹکر مار کر زمیندار کو ہلاک کر دیا
فیروز والہ (نامہ نگار) کالا خطائی روڈ کی آبادی میں گائے نے ٹکر مار کر زمیندار کو ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ زمیندار باندھے ہوئے مویشی کھول کر کھیت میں لے کر جانے لگا تو ایک گائے نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔