پنجاب یونیورسٹی میں مولانا ظفرعلی خان کی کتابوں کی چار روزہ نمائش
لاہور (کلچرل رپورٹر) مولانا ظفر علی خان کی قومی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی اور مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ نے مشترکہ چار دنوں کے لئے شعبہ علوم ابلاغیات اور شعبہ تاریخ (ہسٹری ڈیپارٹمنٹ) کے سامنے بک سٹال کا اہتمام کیا۔ ٹرسٹ کے سیکرٹری راجہ اسد نے بتایا کہ اس دوران ہزاروں طالب علموں کے ساتھ اساتذہ کرام نے یہاں لگے سٹال پر مولانا کی زمیندار اخبار کے اداریوں پر مشتمل کتابی سیٹ، ملی وقومی شاعری پر کتابوں اور تراجم کی کتب میں گہری دلچسپی لی۔ مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ نے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں مولانا ظفرعلی خان کی تصانیف کو نوجوان نسل سے متعارف کرانے کا جو پروگرام ترتیب دیا پنجاب یونیورسٹی میں آگاہی کے حوالے سے ابتدائی کاوش ہے۔