حالات جیسے بھی ہوں، اسلام مخالف قوتوں کے آگے نہیں جھکیں گے:راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر دراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام فہمی کو حالات کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔حالات جیسے بھی ہوں اسلام مخالف قوتوں کے آگے سر نہیں جھکائیںگے۔دین حنیف کے فلسفہ اعتدال پر عمل پیرا ہوکرہی ملک وقوم کو دہشت گردی،شدت پسندی سے بچایا جاسکتاہے۔بعدازوفات ستارہ شجاعت سرفراز نعیمی شہید کی شجاعت کامنہ بولتاثبوت ہے۔انسان زیرزمین چلاجائے تو کردار زندہ رہتاہے۔9سال گزرے جانے کے بعدبھی زمانہ شہیدپاکستان کی شجاعت وبہادری اوراوصاف حمیدہ کا قائل ہے۔ہلال شجاعت کے بعدستارہ شجاعت کاملناجامعہ نعیمیہ اورمتعلقین کاوطن وقوم کیلئے بے پناہ خدمات کااعتراف ہے کیوں کہ وطن کیلئے سرکٹانے والوں کاسرقوم کی نظرمیں ہمیشہ بلندرہتاہے۔اسلام شخصیات کی خواہشات کاتابع نہیں،خود کو احکام شرعیہ کا پابندبنانااسلام ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 23مارچ کو صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی قربانی کے اعتراف ستارہ شجاعت ملنے پر ان کی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میںبزم نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب ’’پذیرائی بسلسلہ ستارہ شجاعت‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔