کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد گرفتار اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق منگل کو مارگٹ کے قریب ایف سی اور سی ٹی ڈی کا قافلہ سرچ آپریشن پر جارہا تھا کہ نامعلوم دہشتگردوں نے قافلے پر فائرنگ کردی تاہم سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا اور انکے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،دستی بم،راکٹ، گولے اور کلاشنکوف برآمد کرلی۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تحریک سے بتایا جاتاہے۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دریں اثناء بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں دو مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے دکی، شعیب نکہ، ژوب، کابو، مستونگ میں کاروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں سے دو مشتبہ افراد گرفتا رکرکے اسلحہ ،مختلف اقسام کی گولیاں، آئی ای ڈیز، ڈیٹو نیٹر، دھماکہ خیز مواد، بال بیئرنگ اور دیگر تخریبی مواد برآمد کر لیا۔ گرفتا ر افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔