میرا موکل چاہتا ہے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلے عام ہو : وکیل جسٹس شوکت صدیقی
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں لاہور کے جسٹس فرخ عرفان اور اسلام آباد کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواستوں کہ ’’اعلیٰ عدلیہ میں ججز کا احتساب کھلے عام ہو یا بند کمرے میں؟‘‘ کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل نے کہا کہ درخواست سپریم جوڈیشل کونسل کے کسی رکن یا شخصیت کیخلاف نہیں، میرے موکل کا موقف ہے کہ ان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلے عام ہو۔ جسٹس عظمت نے ان سے کہا کہ اگر ٹرائل بند کمرے میں ہو تو آپ کے موکل کا انفارمیشن کا حق کیسے متاثر ہوتا ہے؟مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ بند کمرے میں سماعت سے مختلف قسم کی افواہیں پھیلتی ہیں۔